اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کی جانب سے حسینی بلڈ بینک کے تعاون سے یوم عاشور کے موقع پر سندھ کے 14 شھروں میں بلڈ کیمپ لگایا گیا، جس میں لاڑکانہ، دادو، نوابشاھ، سکھر، میرپورخاص، ٹنڈوالھیار، سانگھر، عمرکوٹ، جامشورو، خیرپورمیرس، مٹیاری، گھوٹکی اور دیگر شھر شامل تھے۔ تفصیلات کے مطابق بلڈ کیمپ بھٹ شاہ، ھالا، میرواھ گورچانی، بوذداروڈا، شھدادکوٹ، خیرپورناتھن شاہ ، دادوسٹی، نصرپور، کوٹری، قمبرشھدادکوٹ، میھڑ، گھوٹكی کے مرکزی جلوسوں میں لگایا گیا۔
تھلسیمیا سینٹرنوابشاہ کےتعاون سے سکرنڈ ضلع نوابشاہ میں ۱۱ محرم الحرام کو کیمپ لگایا گیا۔ بلڈ بینک میں مجموعی طور پہ 762 بلڈ بیگ جمع ھوئے، جو کہ حسینی بلڈ بینک کو عطیہ کیا گیا۔
اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کی طرف سے منعقد بلڈ کئمپس کو سیاسی،سماجی اور مذھبی شخصیات نے وزٹ کیا۔






